• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ پر مذاکرات نازک مرحلے میں ہیں، ارکان پارلیمنٹ اپنے حواص قائم رکھیں، تھریسامے

لندن( پی اے) وزیر اعظم تھریسا نے کہاہے کہ بریگزٹ پر مذاکرات نازک مرحلے میں ہیں اس لئے ارکان پارلیمنٹ اپنے حواس قائم رکھیں،انھوں نے کہا کہ ان کی جانب سے بریگزٹ ڈیل میں مطلوبہ تبدیلیوں کو 29مارچ کو پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کرانے کیلئےارکان پارلیمنٹ اپنے حواس اور جذبات پر قابو رکھیں،انھوں نےانشورنس پالیسی پر زور دیا تاکہ آئرلینڈ کی سرحد پر دوبارہ چیکنگ شروع کئے جانے کو روکا جاسکے تاہم یورپی یونین نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ علیحدگی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا۔دارالعوام کی قائد اینڈریا لیڈسم کا کہنا ہے کہ تھریسا مے کو یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے مزید وقت چاہئے اور ارکان پارلیمنٹ جتنی جلد ممکن ہوا بامقصد ووٹ دیں گے۔ وزیر اعظم توقع کے مطابق وقت بریگزٹ کے اگلے اقدامات کے بارے میں ایک دن پہلے ہی تقریر کریں گی ۔وزیراعظم پارلیمنٹ کو بتائیں گی کہ انھیں اب بھی یقین ہے کہ ایک ایسی ڈیل ممکن ہے ارکان پارلیمنٹ جس کی تائید کرسکیں ،تبدیلیوں کے ہمیں بیک سٹاپ کی ضرورت ہوگی تاکہ ورکرز کے حقوق میں اضافہ ہو اور ان ماحول کا تحفظ کیا جاسکے۔اور اگلے مرحلے مین پارلیمنٹ کے کردار میں اضافہ کرکےمیرے خیال میں ہم ایسی ڈیل میں کامیاب ہوسکتے ہیں یہ ایوان جس کی حمایت کرسکے۔

تازہ ترین