• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے شعبے میں خواتین کاکردار ناقابل فراموش ہے، عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ معیشت کے شعبوں میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکس پی کے کے زیر انتظام ”ویمن ان فوکس19“ کے عنوان سے گورنرہاؤس سندھ میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ فوکس پی کے کی چیئر پرسن عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ ” ویمن ان فوکس “ کی لانچ دراصل با کمال خواتین لیڈرز کے کام کی صحیح معنوں میں عکاسی اور خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ تقریب سے سیما طاہر خان ،شازیہ سید ، معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ، سیما جعفر ، سائرہ کاظمی ، حسینہ معین ، امینہ خان ، شما ئل انصاری اور نبیلہ مقصود نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین