• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے قیام اور تعلیمی بورڈز چلانے کیلئے ریگولیٹری باڈی کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طرز پر سندھ ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے قیام کی منظوری دیدی ہے اور سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو چلانے کے لئے ایک ریگولیٹری باڈی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر عاصم کی زیر صدارت اجلاس میں طے کیا گیا کہ سندھ ایچ ای سی کو فعال کرنے کے لئے اس کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل اور مزید ڈائریکٹرز کی اسامیاں تخلیق کی جائیں اور ان پر اشتہار کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں جبکہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک نظام کے تحت چلانے کے لئے اراکین کو ایکٹ کا مسودہ پیش کیا گیا۔

تازہ ترین