• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف

پاکستان سُپر لیگ 4 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔


لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان 65 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ سہیل اختر نے 37 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 24 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سمیع،وقاص مقصود،شاداب خان اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ  حاصل کی۔

اس سے قبل میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز میں کپتان محمد حفیظ کے علاوہ فخر زمان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی ہیں جبکہ اس کے اووسیز کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز ،کوری اینڈرسن اور ڈیوسچ، کارلوس بریتھ ویٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی محمد سمیع قیادت کر رہے ہیں اور ان کے نائب کپتان شاداب خان ہیں، حسین طلعت، آصف علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اوورسیز پلیئرز میں چیلنج لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں 6 بار مدمقابل آئیں، 3 مرتبہ اسلام آباد نے میدان مارا تو 2 بار بازی لاہور قلندرز نے جیتی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

آج کون سی ٹیم بازی جیتے گی اس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوا اور جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین