• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے بین الاقوامی میڈیا میں بھی تذکرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فور کے بخار نے پورے ملک کو اپنے آغاز سے ہی لپیٹ میں لے لیا۔ ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جمعرات کو ملک بھر کے اخبارات نے خصوصی صفحات شائع کئے، بین الاقوامیمیڈیا نے بھی اس ایونٹ کو اپنے صفحات پر خاص جگہ دی۔ کراچی میں جمعرات کو میچوں کویکھنے کے لئے کئی علاقوں میں بڑی اسکرین نصب کی گئی، جہاں منچلوں کا جوش قابل دید تھا۔انہوں نے سرد موسم میں چائے، قہوے اور کافی کا بھی خصوصی انتظام کیا ہوا تھا، شائقین گھروں میں بیٹھ کر افتتاحی تقریب سے ٹی وی اسکرین سے لطف اندوز ہوئے، پہلے میچ کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بھی مہمان تاخیر سے پہنچے۔
تازہ ترین