• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف محکموں کے 401 مرحوم ملازمین کے کوٹے پر بھرتیوں کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کے 401  مرحوم ملازمین  کے کوٹے  پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی ،اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا،اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حسین سید ، سیکریٹری قانون شارق احمد، سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری کلچر غلام اکبر لغاری، سیکریٹری ایکسائز عبدلرحیم شیخ اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف محکموں کے 401  مرحوم ملازمین کے کوٹے پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی جس میں اسکول ایجوکیشن کے 211 ، محکمہ داخلہ کے 78، بورڈ آف ریو نیو کے 29 اور صحت کے 11، زراعت کے 20، بلدیات کے 14، آبپاشی کے 9 اور، پاپولیشن میں 3، اطلاعات میں 2، ایکسائز میں 3، قانون میں 1، سوشل ویلفیئر میں 2، کلچر میں 2، اوقاف میں 2 جبکہ محکمہ خوراک میں 14 افراد شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹیز میں زیر التواء کوٹے کے مقدمات کی تفصیلات جمع کروائی جائے۔

تازہ ترین