• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے والے اداروں کیلئے ہولڈنگ کمپنی قائم، بانڈ جاری ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سرکاری اداروں اور کمپنیوں کوخسارے سے نکالنے کے لیے "سرمایہ پاکستان" ہولڈنگ کمپنی قائم کر دی گئی ہے ، سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن میں کمپنی کو رجسٹر ڈ کر دیا گیا ہے،بانڈ بھی جاری ہونگے، وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سرکاری اداروں کے خسارے کے خاتمے اور ان اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے سرمایہ پاکستان کمپنی قائم کر دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانیوالے سرکاری ادارے ایسےقومی وسائل کو کھا رہے ہیں جو ملکی ترقی اور فلاح وبہبود کے لیے استعمال ہونے چاہیں ، سرمایہ پاکستان کمپنی کا قیام پاکستان معاشی بحالی میں اہم قدم ہے، ذرائع کے مطا بق سرمایہ پاکستان کمپنی کا بورڈ 11 اراکین پر مشتمل ہوگا،بورڈ میں 3 سرکاری اور 8 پرائیوٹ ارکان ہوں گے,۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سرمایہ پاکستان کمپنی کیلئے 8نجی ممبران منتخب کریگی۔ 8نجی ارکان میں سے ایک کو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا جائے گا، ذرائع کے مطا بق سرمایہ پاکستان کمپنی 193 سرکاری اداروں کا کنٹرول سنبھالے گی,۔ پی آئی اے, اسٹیل ملز, پاور کمپنیاں,دیگر ادار ے سرمایہ پاکستان کمپنی کے حوالے کردیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق کمپنی ، سرکاری ادار وں اور کمپنیوں کے اثاثہ جات کی بنیاد پر کمپنی قرضے لے گی اوراداروں کے لیے بحالی پلان دے گی ۔
تازہ ترین