• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کی اشتہاری ملزمہ کی عدم گرفتاری پر پرانا شجاع آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ قطب پو ر پولیس خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزمہ کو تاحال گرفتار نہ کرسکی،ورثانے بلا ل چوک پرانا شجاع آباد روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ، مدعیہ عائشہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2سال قبل زرعی یو نیورسٹی کے قریب صابن فیکٹری میں ملزمان نادیہ،سلیم، لیاقت علی،کلیم، اور سمیع اللہ نے اس کے بھائی جعفر کی بیوی و ا سکی بھابھی زرینہ بی بی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا اور قتل کے نشانات مٹانے کے لئے مقتولہ زرینہ کی لاش صابن بنانے والے کڑاہے میں ڈال دی تھی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے4 ملزمان سلیم ،لیاقت علی ، کلیم اور سمیع اللہ کو گرفتار کیا جبکہ قتل کے واقعہ کی مرکزی ملزمہ نادیہ جو زرینہ کو اشتہاری ہونے کے باوجود پولیس گرفتار نہیں کر رہی جبکہ ملزمان مقدمے کی پیروی سے باز رکھنے کے لئے اسے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،گھر پر فائرنگ بھی کرائی ،عائشہ بانو نے آر پی او اور سی پی او سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین