• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی ٹیکوں کی شرح کی بہتری کیلئے ڈیٹا نادرا سے منسلک کیا جائیگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کو پولیو سمیت 10 متعدی امراض کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کی بہتری اور اس حوالے سے والدین کو پابند بنانے کے لئے بچوں کے ڈیٹا کو نادرا سے منسلک کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے وزیراعظم پولیو سیل نے نادرا سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں زیادہ تر والدین ابتدائی بی سی جی کا ٹیکہ لازمی لگواتے ہیں جبکہ دیگر ٹیکوں میں عموماً تساہل سے کام لیا جاتا ہے جس کے پیش نظر نئی مجوزہ منصوبہ بندی کے تحت جب والدین بی سی جی کے ٹیکے کے لئے ویکسی نیٹر کے پاس جائیں گے تو مذکورہ بچے کے والد کے شناختی کارڈ نمبر کو نادرا کی ایپلیکیشن میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بچے کے پیدائش سرٹیفکیٹ کے لئے نادرا سے رجوع کرنے کی صورت میں بھی انہیں پہلے بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات کے مکمل کورس کے لئے بھیجا جائے گا۔ ڈیٹا نادرا کے براہ راست ڈیش بورڈ پر جائےگا‘ مجوزہ منصوبے کا روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین