• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری آباد میں نوجوان کی گھرمیں گھس کر فائرنگ‘ ماں بیٹی زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مری آباد میں زمین کے تنازع پرنوجوان نے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا پولیس کے مطابق 2013ءمیں عملدار روڈسنوکر کلب خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے شوکت علی کی بیوہ اپنی 18سالہ بیٹی (م) کے ہمراہ مری آباد کے علاقے سید آباد میں رہائش پذیر ہے جمعہ کو زمین کے تنازع پرایک نوجوان نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں اوربیٹی زخمی ہوگئیں واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
تازہ ترین