• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ایک ماہ پہلے آسٹریلیا بھیجا جائے گا

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے سے قبل پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ایک ماہ پہلے آسٹریلیا بھیجا جائے گا تاکہ پاکستانی بیٹسمین آسٹریلوی کنڈیشن سےہم آہنگ ہوسکیں۔پاکستانی ٹیم اس سال اکتوبرمیں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا جائے گی۔جہاں نومبر میں پاکستانی ٹیم کو برسبین اور ایڈیلیڈ میں دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ہوں گے۔2020میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوٹیسٹ کی سیریز کی میزبانی بھی پی سی بی کرے گا۔یہ تینوں سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے صف اول کے بیٹسمینوں کو ایک ماہ قبل آسٹریلیا بھیجے گا۔ایڈیلیڈ اور برسبین کی پچوں پر پاکستان کو پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت بھی آسٹریلیا کی سیریز سے پہلے اپنے بیٹسمینوں کو کئی ہفتے پہلے آسٹریلیا بھیجتی تھی۔سچن ٹنڈولکر بھی سیریز کی پریکٹس کے لئے آسٹریلیا جاچکے ہیں۔ اس پریکٹس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی ہمارے بیٹسمین ایڈجیسٹ ہوچکے ہوں گے۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور علاقائی ہائی پرفارمنس سینٹرز میں مختلف ملکوں کی پچز بنانے کی تجویز ہے اس وقت آئی سی سی اکیڈمی میں بھی مختلف ملکوں کی پچیز بنائی گئی ہیں۔
تازہ ترین