• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قاہرہ(مانیٹرنگ سیل)شورش زدہ مصری علاقے جزیرہ نما سینائی میں مصری فوج کی ایک چوکی پر عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں پندرہ فوجی مارے گئے۔ جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں صرف ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان نے جوابی کارروائی میں سات عسکریت پسند مارنے کادعویٰ بھی کیا۔موقع پر پہنچنے والے سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ دو سو سے زائد عسکریت پسندوں کے اس حملے میں چوکی پر تعینات تمام پندرہ فوجی ہلاک ہو گئے۔
تازہ ترین