• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے تعاون سے معرکۃ الآرءفلم”لال کبوتر“مارچ میں ریلیز ہوگی

کراچی (محمدناصر) متعدد کامیاب فلمیں پیش کرنے کے بعد ”جیو انٹرٹینمنٹ“ پاکستانی فلم بینوں کیلئے ایک اور معرکۃ الآراءفلم ”لال کبوتر“ لارہا ہے ۔ یہ فلم 22 مارچ کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی پروڈکشن کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے۔ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے ۔ ایکشن، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور فلم کے مرکزی کردار علی اکبر اور منشا پاشا ہیں اور پوسٹر میں دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوب سراہا جارہا ہے۔ منشا پاشا اور احمد اکبر کی جوڑی پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم منفرد قسم کی ہے اور اس میں کراچی کی حقیقی صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے ۔ یہ پاکستانی سنیما کیلئے بالکل الگ فلم ہوگی۔ ”لال کبوتر“ میں راشد فاروقی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ علی کاظمی نے بتایا کہ وہ اس فلم میں ایک صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک نیا تجربہ ہوگا۔ فلم کے ایک ٹیزر میں ہیرو احمد علی اکبر ایک چور کے کردار میں نظر آئے جو کسی کی تلاش میں بھاگ رہے تھے اور اُن کا ایک ہی ڈائیلاگ تھا ”ایک چور ہی چور کو“ ڈھونڈتا ہے۔ علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی شاندار کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ طحہٰ ملک فلم کے میوزک ڈائریکٹر ہیں۔ فلم کے سیٹ پر بھی انتہائی محنت کی گئی ہے جو فلم کے دوران دکھائے جانے والے مناظر کو حقیقت کا رنگ دینے کی بھر پور کوشش ہے۔ ”لال کبوتر“ کی کہانی کراچی کی صورتحال اور روز مرہ کے واقعات کے گرد گھومتی ہے ، اس فلم میں ایک لڑکی کو اپنی زندگی پیچیدہ مسائل حل کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کا پہلا آفیشل ٹریلر پیر 18 فروری کو ریلیز کیا جارہا ہے جس میں فلم کی کاسٹ ، فلم کا کریو ، شوبز ستارے اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
تازہ ترین