• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کااجلاس ،پارٹی کارکن 19فروری کومیاں شہباز شریف سے ملاقات کرینگے

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہور کا اجلاس محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں کارکنوں سے ملاقات کے انتظامات اور تیاریوں کے لئے اہم ذمہ دارایں بھی سونپی گئیں۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ بروزمنگل 19فروری کو ماڈل ٹاؤن 180ایچ میں میاں شہباز شریف مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے اور انکی پیشیوں کے موقع پر حاضر ہونے والے سنیئر اور وفادار کارکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز نے کہا کہ حکمران میاں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں اگر انہیں کچھ ہو گیا تو ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین