• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکا ہے، سید حیدر علی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک کے مقابلہ میں پی کے 64نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ عوام نے کرپشن لوٹ کھسوٹ اور ظلم و ناانصافی سے نجات کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا لیکن پی ٹی آئی کو سیاسی بھگوڑوں لٹیروں اور موقع پرستوں نے ہائی جیک کر لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے لئے جدوجہد کرنے والے مخلص و بانی کارکنوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے گلشن سادات اکبر پورہ میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب نظریاتی جماعت نہیں رہی بلکہ چوروں لٹیروں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے جبکہ مخلص کارکن بے زار ہو چکے ہیں۔ اقتدار کے خاتمہ کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
تازہ ترین