• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کا آج سے کل رات 10بجے تک اسلام آباد میں داخلہ بند

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) غیرملکی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران آج 17فروری کو صبح 4بجے سے 18فروری رات 10بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ اس دوران عام ٹریفک کیلئے آئی ٹی پی نے متبادل راستوں کا پلان جاری کیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ کے مطابق ہائی وے جی ٹی روڈ پر لاہور سے پشاور جانیوالی ہیوی ٹریفک چکوال موڑ اور مندرہ سے موٹروے کی طرف اور پشاور سے لاہور کی طرف جانیوالی ہیوی ٹریفک جنگ باہتر اور ترنول سے موٹروے کی طرف موڑ دی جائیگی۔ مری‘ آزاد کشمیر اور مظفرآباد سے آنیوالی ہیوی ٹریفک سترہ میل کے مقام سے مری ایکسپریس وے کی طرف موڑ دی جائیگی۔
تازہ ترین