• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت نے پسندیدہ ترین ملک کادرجہ ختم کرنےکا نہیں بتایا‘

تجارت کے لیے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں بھارت نےتجارت کے لیے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کادرجہ ختم کرنےسےآگاہ نہیں کیا، اس معاملے پر نئی دلی سے بات ہوسکتی ہے، پاکستان یہ مسئلہ ورلڈ ٹریڈ فورم پر بھی اٹھا سکتا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کاایم ایف این اسٹیٹس ختم کرنےکاجائزہ لے رہے ہیں، ہم بھارت سے ایم ایف این معاملے پربات کرسکتے ہیں، پاکستان اس معاملے کو مختلف فورمز پر اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ورلڈ ٹریڈ فورم کے رکن ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے میں 44 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو دیا گیا ایم ایف این اسٹیٹیس واپس لے رہے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

ایم ایف این اسٹیٹس ختم ہونے کے بعد بھارت کو درآمد کردہ پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں 200 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین