• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قوم تہذیبی و علمی پسماندگی کا شکار ہے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے بے اثر تحقیق کا کاروبار شروع کر رکھا ہے، ڈاکٹر قمر عبّاس کے پی ایچ ڈی کا ’’ادب اور صحافت‘‘ کے موضوع پر مقالہ تحقیقی عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ، صحافیوں اور لسان کے ماہرین نے ایٹکو لٹریری سوسائٹی کے تحت صحافی اور ادیب ڈاکٹر قمر عبّاس کی ادبی و صحافتی خدمات کے اعتراف اور ان کے تحقیقی مقالے کی اشاعت کے سلسلے میں انجمن ترقی اُردو کے دفتر میں تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضا کاظمی، پروفیسر سحر انصاری، غازی صلاح الدین، پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود،ڈاکٹر تنظیم الفردوس ،وسعت اللہ خان، ڈاکٹر انورشاہین، ڈاکٹر مہرالنساء عزیز اور ڈاکٹر قمر عبّاس نے خیالات کا اظہار کیا، تقریب کی نظامت فرحان رضا نے کی اور جعفر عسکری جعفر نے نامور شاعر اور محقّق ڈاکٹر ہلال نقوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
تازہ ترین