• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ڈاکٹرزاتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی احکامات پرسیکریٹری صحت نے سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی سیکریٹری صحت سعیدا عوان نے وزیراعلیٰ کی جانب سے سندھ ڈاکٹرز اتحاد کو مطالبات منظوری سے آگاہ کیا اس موقع پر صدرسندھ ڈاکٹرزاتحاد ڈاکٹرمحمدعلی تھلہو نے کہا کہعوام کو مزید تکالیف اور اذیت میں نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ہمارے تمام مطالبات ماننے کا وعدہ کیاگیا ہے اگلے ہفتے تمام مطالبات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے،ڈاکٹرمحمدعلی تھلہو نے کہا کہ مطا لبا ت کی منظوری کے بعد ہڑتال ختم کرنے کااعلان کرتے ہیں کل سے ہڑتال یااختجاج کرنے والوں سے ہمارا ہرگز کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
تازہ ترین