• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں سے منسلک ہسپتالوں میں پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق علاج کی سہولتیں یقینی بنائیں،پی ایم اے

لاہور(جنرل رپورٹر)پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے منسلک ہسپتالوں میں پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی کسی صورت قابل قبول نہیں۔پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر محمد اشرف نظامی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ، ڈاکٹر تنویر انور، اجمل نقوی، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر واجد علی نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق مفت بستروں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین