• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میںگزشتہ رات شروع ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر بھر میں ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

کراچی کے علاقوں ڈیفنس ،کلفٹن، ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا ، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، لسبیلہ، گارڈن، رنچھوڑلائن، پاک کالونی، سائٹ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں مزید بوندا باندی کا امکان ظاہرکرتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خوشگوار اور سیاہ بادلوں کا بسیرا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی مزید پیش گوئی کی ہے۔

کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سےہلکی بارش ہو رہی ہے،بولان، لورالائی، مستونگ، قلات، پشین، قلعہ عبد اللہ، زیارت اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بادل برسے۔

پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاء الدین، گجرات، قصور، شکر گڑھ، کبیر والا، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، اپر کوہستان، لوئر دیر ، شمالی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

ملکہ کوہسارمری میں بھی رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غذر شہرمیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

آزاد کشمیر کے شمالی اضلاع میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین