• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: جاوید محسن ملک

صفحات: 278، قیمت: 300 روپے

ناشر:ثنا پبلی کیشن، اسلام آباد

جاوید محسن ملک نے اپنی زندگی کا بڑا حصّہ درس و تدریس میں گزارا ہے۔ اگرچہ خود تو ڈھاکا یونی ورسٹی سے1968ء میں ایم ایس سی (زوآلوجی )کی سند حاصل کی، تاہم اُن کے والد، پروفیسر ظفر محسن تقسیم سے قبل(1944ءمیں)ایم اے اُردو، گولڈ میڈلسٹ تھے۔ شاید جاوید محسن ملک کی اُردو زبان سے اُلفت اور تحریر سے خاص لگاؤ کا بھی یہی سبب رہا ہو۔ وہ اسکول، کالج اور یونی ورسٹی کی سطح کے طلبہ کے لیے اب تک پچاس کے لگ بھگ کتابیں تحریر کرچُکے ہیں۔ اُنہیں اپنی تدریسی زندگی میں کئی مُمالک جانے کا موقع ملا، سو ان دِنوں کی تمام یادوں اور باتوں کو اُنہوں نے ’’نگری نگری‘‘ میں بلا تکلّف بیان کر دیا ہے۔

تازہ ترین