• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہوں کی صفائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ،سربراہ پی ایس ایل کوآرڈینیشن کمیٹی سعید غنی کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کے کاموں کو حتمی شکل دے دی ہے، اس سلسلے میںمنیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر اے ڈی سجنانی کی ہدایت پر اہم شاہراہوں کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے سینیٹری ورکرز پر مشتمل اضافی عملہ شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ، کارساز روڈ ، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیاروڈ، ڈرگ روڈ، یونیورسٹی روڈ ، حسن اسکوائر پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین