• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفود کے ہمراہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔پیر کوا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میںقومی اسمبلی کے 4رکنی وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی‘وفد میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، چیف وہپ عامر ڈوگر اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان شامل تھے۔سینٹ کے وفد میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینٹر راجہ ظفر الحق، سینٹر مشاہداللہ خان ، سینٹر آعظم خان سواتی اور سینٹر اورنگ زیب خان اورکزئی شامل تھے۔ ملا قا ت میں چیئرمین سینٹ نے دوطرفہ تجارتی تعاون، مشترکہ بزنس کونسل کو متحرک کرنے اور کاروباری نمائشوں میں شرکت کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی۔
تازہ ترین