• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ نوازشریف کو گائناکالوجی وارڈ میں کمرہ پسند آگیا‘‘

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نو ازشریف نے اپنا مذاق خود بنایا، ان کو کارڈ یا لو جی وارڈ لایا گیا مگرانہیں گائناکالوجی میں کمرہ پسند آیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہےآل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلے اسپتال پھر جیل پھر اسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا، ہم نے ان کا مذاق نہیں بنایا۔پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر 5 بورڈ بنائے ، تمام میڈیکل بورڈ ز میں ان کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔

انہوں نے نواز شریف پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا ،ان کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس لگتا ،لگتا ہے لندن کے فلیٹس میں ان کا دل لگے گا اور وہیں شاید ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا جناح اسپتال میں آج پانچواں روز ہے، 6 رکنی میڈیکل بورڈ نےگزشتہ روز نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا

نوازشریف کےای سی جی،ایکوسمیت دیگر ٹیسٹ کیےگئےتھے۔جناح اسپتال کےمیڈیکل بورڈنے میڈیکل رپورٹ کی سفارشات محکمہ داخلہ کوبھجوادی تھیں۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈیک اسپیشلٹ ڈاکٹر زبیر اکرم کررہے ہیں جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کےپرنسپل عارف تجمل میڈیکل بورڈ کی سربراہی کررہے ہیں ۔

واضح رہےنوازشریف کو صحت کی خرابی پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین