• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بیس ’’مڈلینڈ کیئر‘‘ کو لارڈ میئر برمنگھم نے ایوارڈ دیا

برمنگھم(نمائندہ جنگ) پاکستان بیس مڈ لینڈ کیئر کو آئوٹ سٹینڈنگ کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کو اچھی سروسز مہیا کرنے پر لارڈ میئر برمنگھم کی جانب سے ایوارڈ سے نواز گیا۔ ملک فتح خان اور ان کی اہلیہ کو لارڈ میئر کونسلر ایوان ماسکیٹوئکی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر لارڈمیئر کے کائونسل چوہدری عبدالخالق بھی موجود تھے۔ ملک فتح خان نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ برس بھی کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے بھی 2016کا ایوارڈ آئوٹ سٹینڈنگ دیا گیا تھا مڈ لینڈ کیئر کے ڈائریکٹر ملک فتح خان اور منیجر امتیاز بیگم کی کمپنی گذشتہ کئی دہائیوں سے اچھی سروسز مہیا کرنے پر مشہور ہے۔ لارڈ میئر برمنگھم نے سوشل میڈیا پر مڈلینڈ کیئر کے لئے کمیونٹی کی جانب سے فیڈ بیگ سے متاثر ہوکر انہیں اپنے آفس بلاکر ایوارڈ سے نوازا۔ امتیاز بیگم نے کہا کہ اس حوصلہ افزائی سے مزید جذبے سے کام کرنے کا ولولہ پیداہوا ہے۔ ہم لارڈ میئر کے شکر گزار ہیں۔
تازہ ترین