• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے، عمران علی چوہدری

بارسلونا(جواد چیمہ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی توہین ، بچیوں کی عصمت دری اور نوجوانوں کے خون کی ہولی کا نتیجہ ہے کہ بھارت کو پلوامہ جیسے واقعات کا سامنا ہے اور وہ ان کا الزام پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں اور بربریت کو چھپانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل آف پاکستان عمران علی چوہدری نے بارسلونا میں یکجہتی کشمیر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام’’ندائے کشمیر ایسوسی ایشن‘‘ نے کیا تھا۔قونصل جنرل آف پاکستان عمران علی چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کی جانب سے تشدد کے سلسلے کو بند کر کے معنی خیز مذاکرات کے عمل سے حل ہو سکتا ہے مگر بھارت اپنی فوج کے طاقت کے نشے میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی صدا کو دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے اور اظہار رائے اور مذہب کی آزادی کو بحال کیا جائے۔ عمران علی چوہدری نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے اس مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے اوربے بس کشمیریوں کو ظلم وستم کا سامنا ہے جس نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ راجہ مختار سونی نے کہا کہ میں نےبارسلونا میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کام کیا ہے اور کرتا رہوں گا اور اس کام کیلئے میں ہرکسی سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔ بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیرمیں صرف معصوم بچوں،عورتوں اور نہتے کشمیریوں پرہی ظلم کرسکتی ہے، بھارتی فوج پاک فوج کامقابلہ نہیں کرسکتی۔راجہ مختار سونی کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے بلکہ بھارتی فوج کو فوج کہنا فوج کی توہین ہے، بزدل بھارتی آرمی چیف اورفوج کیلئے آزادکشمیر کے عوام ہی کافی ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال قربانیوں سے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوارکھے ہیں۔جلسہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین