• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ریزرو پولیس میں کرپشن،8 افسران سمیت 16 اہلکار نوکری سے برطرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ریزرو پولیس میں کرپشن ، فرائض میں غفلت اور رشوت لینے پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افسران سمیت 16 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا،سندھ ریزو پولیس کے ڈی آئی جی خادم حسین رندکی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن مطابق برطرف اہلکارایس آر پی بیس ون اور بیس ٹو میں تعینات تھے، برطرف ہونے والوں میں دو انسپکٹرز، تین سب انسپکٹرز، تین اے ایس آئی،چار ہیڈکانسٹیبل،و دیگر اہلکار شامل ہیں۔
تازہ ترین