• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستانی موقف کی تائید پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی موقف کی تائید کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ان کے خط کا مثبت جواب آیا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک فریق امن کی بات کر رہا ہے اور دوسرا فریق جنگ کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھارتی دباؤ کے باوجود پاکستان کی مذمت سے انکار کردیا اور سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک کیسے پاکستان کی مذمت کرے جب اُن کے سامنے ابھی کوئی ثبوت ہی موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین