• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید فدا حسین شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کمیونٹی کی شرکت

سالوٹن / برمنگھم (نمائندگان جنگ) برمنگھم میں مقیم اہل تشیع کی ممتاز شخصیت اور برمنگھم کمیونٹی کے ہر دلعزیز ممبرسید فدا حسین شاہ پیر کے روز رحلت فرما گئے۔منگل کی شب ادارہ معارف اسلام حسینیہ مسجد ریجنٹ پارک برمنگھم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے متعلق افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا مقبول علوی اور سیکرٹری انتظامیہ مولانا سجاد حیدر اور دیگر نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مولانا علوی نے اپنے خطاب میں اجتماعیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور والدین کے ساتھ نیک سلوک پر زور دیا۔ خیال رہے کہ فدا حسین شاہ مرحوم ہر مکتب فکر میں مقبول تھے آپ نادار اور مساکین افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرتے تھے، آپ کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے جمعرات کو برمنگھم ائرپورٹ سے پاکستان لے جایا جائے گا اور آبائی گائوں سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی سپردخاک کیا جائے گا۔سید واصف حسین شاہ، سید شرافت حسین شاہ، سید عابد حسین،سید محبوب حسین شاہ، شجاعت حسین شاہ، عباس حسین شاہ، کاظم حسین شاہ، شفقت حسین شاہ، نثار حسین شاہ اور دیگر عزیز واقارب سے تعزیت کی ہے۔ نماز جنازہ میں لوٹن سے محمد مقصود علی چوہدری، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، سرفراز علی چوہدری، راجہ عبدالقیوم، راجہ محمد الیاس خان ، چوہدری شاھپال اولکر، چوہدری صغیر اولکر، راجہ خالد، راجہ آصف، لندن سے سید نثار حسین شاہ،نوٹنگھم سے سید امتیاز بخاری، چوہدری منور، چوہدری اشفاق وولورہمٹن سے سید کرامت بخاری، سید محبوب حسین شاہ، سید ذوالفقار شاہ ویک فیلڈ سے اعجاز راجہ سمیت بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔ دریں اثنا برطانیہ تشریف لائے ہوئے سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری عبدالقیوم، ایس ایس پی حسن قیوم، کیلگری کینیڈا سے بدر زمان ، ثاقب زمان ، لوٹن سے چوہدری افضال، چوہدری محمد نواز سمروڑ، شاہد زمان، اورنگ زیب خان، جہانگیر چوہدری، باسط رشید، عمر رشید تعزیت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔
تازہ ترین