• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل خانے پر حملہ، بھارتی ایجنسی را نے مالی معاونت کی

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا، چالان میں کہا گیا کہ عبدا للطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے۔سی ٹی ڈی نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی بھارتی ایجنسی ’را‘ نے مالی معاونت کی، سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش بھی کی ہے۔ چالان کے متن کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے۔
تازہ ترین