• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حامیوں کی جارحیت، حکومت پر تنقید کم ہوگئی، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر اینکر،صحافی عاصمہ شیرازی نے جیو کے مارننگ شو’جیو پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کا رویہ جارحانہ ہے شاید اس کی وجہ وزیراعظم کا مخالفین کے خلاف تلخ رویہ ہے وہ مخالفین کے بارے میں تلخ بات کرتے ہیں یہی رویہ ہمیں پی ٹی آئی میں نظر آتا ہے جب بھی تحریک انصاف کی کارکردگی کے بارے میں بات کی جائے تو ایک یلغار دیکھنے میں آتی ہے تنقید کو برداشت نہیں کیا جارہا اور اس جارحانہ رویئے کا انہیں فائدہ بھی ہوا ہے کیوں کہ آہستہ آہستہ ان پر تنقید میں کمی آتی جارہی ہے ۔ پیپلزپارٹی نواب وسان،فلم ڈائریکٹر سید نور،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد،سینئرصحافی فرحان بخاری،چیئرمین انڈس کلچرفورم نیاز ندیم نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام میں فیشن ڈیزائنر آمنہ چودھری نے بھی شرکت کی اور بدلتے موسم میں مناسب رنگ کے کپڑوں سے متعلق مفید مشورے دیئے ، پروگرام میں سوشل میڈیا پر مودی کے حق میں بیان دے کر پیسے کمانے کی ویڈیو پربھی بات کی گئی بڑے اداکار پیسے لے کر مودی کے حق میں بیان د ے رہے ہیں جو اپنی نوعیت کا شرمناک اسکینڈل ہے۔

تازہ ترین