• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت وزیراعظم پاکستان کی پیشکش کا فائدہ اٹھائے ، جمال یاسر

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) بھارت پلوامہ واقعہ کی آڑ میں دریائوں کا پانی بند نہیں کر سکتا۔اگر بھارت نے کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو کشمیری بھارت کے خلاف سخت کارروائی کر نے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار کشمیر ا نٹر نیشنل پیس فورم کے صدر سردار جمال احمد یاسر ایڈووکیٹ نے وٹفورڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار جما ل احمد یا سر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرے۔ جنگ کی دھمکیاں دینا بند کر ے مسلمان راہ حق میں شہید ہو نا ایمان سمجھنےہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری بھارت کے نا پا ک عزائم سے واقف ہوچکی ہے، اس نے مسئلہ کشمیر سے تو جہ ہٹا نے کیلئے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا ہے۔ بھارت پا کستان کو دہشت گردی کے نام پر بد نام کر نے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے تا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیا جا سکے مگر بھارت کے ارادے ہمیشہ نا کام ہوئے ۔ انہوں نے بھارت کو چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پلوامہ واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہو نے کا ثبوت ہے تو وہ گلبھوشن یادیوکےساتھ اس مسئلے کو بھی عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک بھارت کے خلاف مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک اقتصادی معاشی پابندیاں عائد کریں۔
تازہ ترین