• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کرپشن کے تمام الزامات اور مقدمات کا سامنا کریگی، زرداری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیل ہمارا دوسرا گھر ہے ہم نے کبھی ڈیل کی اور نہ کریں گے،پیپلزپارٹی کرپشن کے تمام الزامات اورکسی کی خواہش پربنائے گئے مقدمات کا سامنا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق صدر نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدالت کے فیصلوں کو مانا ہے کیونکہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ہم نیب کے سامنے جائیں گےاورنیب الزامات کا مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے مقدمات راولپنڈی میں چلانے اورعوام کو راولپنڈی بلا نے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین