• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کا خط، پی سی بی کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میٹنگ کے لئے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور بھارتی بورڈ کو 27,28فروری کو دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سخت جواب دیا جائے گا۔بھارت کی جانب سے لکھے گئے اس بے بنیاد خط سے پی سی بی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ سنیئرافسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی دبئی پہنچ رہے ہیں۔سابق پاکستانی کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان مخالف شر انگیزی بھارتی الیکشن کی مہم کا حصہ ہیں۔مودی سرکار کرکٹ سے فائدہ اٹھاکر پاکستان مخالف مہم چلارہی ہے۔بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان مخالف خط لکھ دیا،بی سی سی آئی نے خط میں پاکستان کے خلاف یہ موقف اپنایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ان کے کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین