• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 7افرادزخمی زہریلی دواپینے سے خاتون بیہوش

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) گاؤں رحیم خان لوند کے مقام پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ میں دو افراد ممتاز لوند اور اسکا لڑکا مختیار لوند زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء ضلع ہیڈ کواٹر کے قریب انڈ س ہا ئی وے پر چنگچی رکشا اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حضرت لعل شھباز قلندر کی زیارت کرنے کے بعد رکشا میں واپس اپنے شہر ھنگورچا جانے والے ریاض حسین جھانگرو،رفیق احمد جھانگرو،راز محمد مری اور زاھد سولنگی سمیت پانچ زائرین زخمی ہوگئے۔ جبکہ مصری شاہ محلہ میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نرگس زوجہ محمد حسین قمبرانی نے زہریلی دواپی لی جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ تینوں واقعات کے زخمیوں اور بیہوش ہونے والی خا تون کو ضلعی سول اسپتال میں داخل کیا گیاہے ۔

تازہ ترین