• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار مرزا کا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی میں تقریر سے اظہار لاتعلقی

کراچی(صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی کی تقریر سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کیا ہورہا ہے میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے، اس معاملے پر فہمیدہ مرزا جا نیں اور اسمبلی جانے۔ آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نےانکے گھر پر کارروائی کرکے غلط کیا۔انہوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میرے خلاف داخل کیس چلانے نہیں دیتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر کیس چلا تو میں آزاد ہوجاؤنگا۔
تازہ ترین