• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز


اسپین کے شہر بارسیلونا میں33ویں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مقامی ہال میں شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے موبائل ایونٹ موبائل ورلڈ کانگریس میں دنیا بھر کی مشہور ومعروف موبائل ساز کمپنیاں اپنے جدید اور شاندار ٹیکنالوجی سے لیس پراڈکٹس کے ہمراہ شرکت کررہی ہیں۔

موبائل کانگریس کے نمائشی ہالز میں مختلف ممالک سے سینکڑوں نمائش کننددگان شرکت کررہیں جو سستے و مہنگے ترین موبائل فونز اور اسمارٹ فونز سے لیکر ہاتھوں پر پہنے جانے والے اسمارٹ فون بینڈز،ڈرونز ،روبوٹس اور دیگرالیکٹرانک اشیاء متعارف کروارہے ہیں۔

25فروری سے شروع ہونے والی یہ موبائل ورلڈ کانگریس چار روز تک جاری رہنے کے بعد28فروری کو اختتام پذیر ہوگی جسے دیکھنے تقریباً1لاکھ افراد یہاں کا رُخ کریں گے۔

تازہ ترین