پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو122 رنز کا ہدف دے دیا ۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اننگز کی خاص بات جانس چارلس 46، شعیب ملک 21اور عمر صدیق 14 رنز رہے ،دیگر کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے ۔
ملتان سلطانز کے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز اوپن کی ،پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین جیمز ونس تھے جو 9رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسری کامیابی 62 کے اسکور پر ملی ،محمدحسنین نے عمر صدیق کو 14 کے انفرادی اسکور پر واٹس کی مدد سے قابو کرلیا ۔
ملتان کو تیسری وکٹ اور اہم وکٹ کا نقصان 75 کے اسکور پر اٹھانا پڑا ،46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے جانس چارلس کو محمد نواز نے ٹھکانے لگایا۔
98 کے اسکور پر مورس 9 رنز بناکر براؤں کی وکٹ بن گئےجبکہ مجموعے 2رنز کے اضافے کے بعد کرسچین 2رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے،یوں آدھی ٹیم 100 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
کپتان شعیب ملک 112 کے اسکور پر ہمت ہار گئے ،انہوں نے 21رنز کی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 1 چوکا لگایا ،115 کے اسکور پر شاہد خان آفریدی 4رنز بناکر براؤں کا دوسرا شکار بنے۔
ملتان سلطانز کی 8ویں اور 9ویں وکٹ 120 کے مجموعے پر گری ، سہیل تنویر نے پہلے محمد الیاس اور پھر نعمان علی کو میدان بدر کیا جبکہ اسی اوور میں 121 کے اسکور پر محمد عرفان بھی اپنی گنوا بیٹھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سہیل تنویر اور براؤں نے 3،3 ، محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے 1وکٹ حاصل کی ۔