• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علا قوں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد، بجلی اور گیس گھنٹوں غائب

سکھر + ڈھرکی+خیرپورناتھن شاہ (بیورو رپورٹ نامہ نگار ان) مختلف علا قوں میں بارش کے بعد موسم مزیدسرد،بجلی اور گیس گھنٹوں غائب، معمولات ذندگی درہم برہم،سکھر ۔شہر و نواحی علاقوں میں ہونیوالی بارش نے ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی، برساتی پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کے انتظامیہ کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، شہر کے مختلف علاقوں سکھر ریلوے اسٹیشن کے باہر، ورکشاپ روڈ، گڈانی پھاٹک، تیر چوک، پرانا سکھر، لطیف پارک، وسپور محلہ، بکھر چوک، رائل روڈ، شمس آباد، بھٹہ روڈ، گولیمار سمیت دیگرمیں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گنجان آبادی والے علاقوں میں جمع گند و کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن و بدبو نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ بارشں سے قبل شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے اجلاسوں میں بلند و بانگ دعوے تو کیے گئے مگر انتظامیہ کی کارکردگی کی پول اس وقت کھل گئی جب سکھر و گرد و نواح کے علاقوں میں بارش ہوئی، بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی جمع ہوگیا، انتظامیہ کی جانب سے شہر میں برساتی نالوں کی صفائی نہ کئے جانے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ڈھرکی۔موسم سرما کے شروع ہونے کے بعد ڈ ھرکی اور گرد و نواح کے علاقوں میںموسم سرما کی کئی گھنٹوں کی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا جس سے درمیانہ طبقہ اور غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اورادہر طرف خشک موسم ،دھند اور خشک سردی سے پھیلنے والی بیماریوں میں قدرے کمی متوقع ہے ۔ دوسری طرف ھمیشہ کی طرح بارش کی پہلی بوند گر تے ہی بجلی چلی گئی۔شہر بھر میں نقاسی آب اور صفائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے گند ہ پانی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتا رہااورادھر دوسری طرف رہی سہی کسر مقامی سیپکو انتظامیہ نے بھی اس طرح پوری کر دی کہ ہمیشہ کی طرح سیپکو انتظامیہ نے اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار ر کھا ۔خیرپور ناتھن شاہ۔گرد و نواح کے علا قوں میں گرج و چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو ھفتے کو سہ پہرتین بجے تک جاری ر ہا ۔ بارش کی وجہ سے گلیوں اور سڑکوں پر کیچڑ اور پانی جمع ہوگیا ۔ جبکہ بجلی کے گیارہ ھزار وولٹ کا تار گرنے سے شہر سمیت پورے تعلقہ کے سینکڑو دیہات کی بجلی معطل ہوگئی۔ علاوہ ازیں بارش پڑنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چمبڑ ۔شہر اور گرد ونواح میں تیز ہوائوں کے بعد موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی کٹی ہوئی فصل کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔جبکہ گندم کی کھڑی فصل فا ئد ہ ہوگا۔

تازہ ترین