• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بھی سمجھوتا ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان

بھارت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا ، پاک بھارت کشیدگی کے باعث سمجھوتا ایکسپریس ریل سروس دو روز پہلے روک دی گئی تھی۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس کل بھارت سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، پاکستان سے آنے والی سمجھوتا ایکسپریس 4 مارچ کو بھارت پہنچے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتا ایکسپریس پیر کو شیڈول کے مطابق چلانے کا اعلان کیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ تھر ایکسپریس معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

تازہ ترین