• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے رقم حوالہ، کوئٹہ یا پھر کراچی سے ہنڈی کرنے والےدو ملزمان گرفتار،صرف گزشتہ برس 60 کروڑ روپے کی رقم ہنڈی کی

کراچی( طلحہ ہاشمی)ترکی میں مقیم افراد رقم حوالہ کریں پھر کوئٹہ یا کراچی میں ہنڈی کے ذریعے حاصل کریں، حوالہ اور ہنڈی کے نئے روٹ کا علم کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کی گرفتاری سے ہوا، ملزمان ایف آئی اے افسران کو رشوت دیکر منجمد اکاؤنٹس کھلوانے آئے، دھر لئے گئے، صرف گزشتہ سال ہی 60 کروڑ روپے کی رقم ملزمان نے ہنڈی کی۔گرفتار ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ ہنڈی کے کام میں ملوث ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل میں دونوں کو بلواکر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد سمیع اور عبدالمالک شامل ہیں، ملزمان کا ایک ساتھی شکیل جعفرانی تین ماہ قبل کراچی سے گرفتار کیا گیا،جس کی نشاندہی پرمحمد سمیع اور عبدالمالک کے اکاونٹس منجمد کرائے گئے،جنہیں کھلوانے کیلئے ملزمان نےافسران کو رشوت کی پیشکش کی، گرفتار ملزمان کے ساتھی ترکی میں موجود ہیں جو وہاں سے حوالہ کرتے ہیں، ملزمان کوئٹہ میں ہنڈی کے ذریعے رقم لوگوں کے حوالے کرتے تھے، صرف گزشتہ سال ملزمان نے 60کروڑ روپے کی رقم ہنڈی کی، دونوں ملزمان کو پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو چھوڑنے کےلئے بعض ایف آئی اے اور پولیس افسران نے بھی دبائو ڈالا ہے۔ 
تازہ ترین