• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک بند کرکے اپوزیشن کی آواز دبائی گئی، احسن اقبال

ملکی تاریخ میں پہلی بار فنانس بل کو پانچ اوور کے میچ کی طرح نمٹایا گیا، مائیک بند کرکےاپوزیشن ارکان کی آواز دبائی گئی ۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہرگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کیا گیا،پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک اور بدنما روایت کی بنیاد رکھ دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایوان کو روایات کے مطابق چلاجائے تمام ارکان کو بحث کی اجازت دی جائے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈلر کی قیمت بڑھا کرراتوں رات اربوں کمائے گئے، بیس کروڑ افراد کے حصے میں مہنگائی اور بے روز گاری آئی، مزدور کسان کو نہیں ،ڈونرز کو ریلیف دیا گیا۔

تازہ ترین