• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویرآویزاں


کراچی میں پاکستان سُپر لیگ فور کے میچز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں 

کراچی میں پاکستان سُپر لیگ فور کے میچز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اسٹیڈیم اور اطراف میں فلیگ مارچ ۔

پاکستان سوپر لیگ فور کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا کام مکمل ہوگیا، حنیف محمد انکلوژر میں رنگ برنگی فولڈنگ کرسیاں نصب کردی گئی ہیں۔

اسی طرح دیگر انکلوژر کی کرسیاں کو بھی خوبصورت رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔

کراچی کی شاہراہوں پر کہیں کھلاڑیوں کی قد آدم تصاویر آویزاں تو کہیں ایکشن والے کٹ آؤٹ نمایاں جبکہ مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

اسٹیڈیم کے اطراف بھی سڑکوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے 

شہر قائد کے جوشیلے پاکستان سپر لیگ کو خوش آمدید کہنے کیلئے بے قرار ہیں۔

 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دنیا بھر کے سپر اسٹارز ایکشن میں ہونگے ،پہلا میچ نو مارچ کو لاہورقلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین