• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل

ایران سے بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ بلوچستان میں بارش برسانے والا بارش کا نیا سسٹم آنے سے کوئٹہ میں جمعرات کی شام سے بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

قلات، خضدار اور تربت سے بھی بار ش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، زیارت میں بھی برف باری سے سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین