• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کےخلاف ون ڈےسیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے ایرون فنچ کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی آج ہوگا جبکہ سرفراز احمد کو سریز میں آرام دینے اور شعیب ملک کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈوف، نیتھن لیون اور ایڈم زمپا اسکواڈ میں شامل ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل کیا جائے گا تاہم سلیکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے انہیں شامل نہیں کیا۔

تازہ ترین