• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے29 ویں میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کرلاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک اور لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان ٹاس کےلیے میدان میں اُترے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ شام 7 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے خاصا اہمیت کا حامل ہے۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اگر کراچی کنگز میچ جیتنے میں کامیاب رہی تو دوسری پوزیشن کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا رن ریٹ دیکھا جائے گا اور پشاور زلمی کی کامیابی کی صورت میں وہ پہلی پوزیشن کی امیدوار بن جائے گی۔

اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

تازہ ترین