• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:مولانا مفتی

عبد الرحمٰن کوثر مدنی

صفحات : 256،

قیمت 410:روپے

ناشر :زمزم پبلشرز ،نزد مقدّس مسجد، اُردو بازار، کراچی

پیشِ نظر کتاب بنیادی طور پر سیرت النبیﷺ کے موضوع پرہے، جس میں فاضل مصنّف نے سرورِ کائنات ،فخرِ موجودات، حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ پاک اور آپﷺ کے عالی مقام کو قرآن کی روشنی میں اُجاگر کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ اس کتاب میں قرآنِ حکیم سے اُن آیاتِ مبارکہ کا انتخاب مع ترجمہ و تفسیر کیا گیا ہے، جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب، سرکارِ دو عالم ، حضرت محمدﷺکے فضائل و مناقب بیان فرما کراُن کے مقامِ بُلند کو اُجاگر فرمایا ۔آیات کے ایک سو تین عنوانات کے تحت قرآنِ کریم کی روشنی میں آپ ﷺ کی سیرتِ طیّبہ کو پوری عقیدت و محبّت اور دِل نشین اسلوب میں بیان کیا گیا ہے اور بلاشبہ یہ اُردو سیرت نگاری میں ایک قابلِ فخر علمی کاوش، لائق مطالعہ کتاب ہے۔

تازہ ترین