• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب قومی اسمبلی پر ویز الٰہی اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اسپیکر پنجاب قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک یا دو اپوزیشن جماعتیں اکٹھی بیٹھتی ہیں تواس سےکسی کاکچھ لینا دینانہیں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں تبدیلی پرکیا اثرات مرتب ہوں گےاسکےلئےانتظارکرناپڑےگا۔

جس طرح بھارتی معاملے پر اکٹھےہوئےاسی طرح ہمیں ایک ہونا پڑے گا،غربت بےروزگاری سمیت دیگرمسائل میں کمی آئے اس پر اکٹھے ہوں تو فائدہ ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف صاحب کی طبیعت خراب ہےاور بلاول ملاقات کے لئے گئےتواچھی بات ہے۔

سیاست میں ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف ہوتا ہے،ہونا بھی چاہئے،نظریات مختلف ہوتے ہیں لیکن انسانی تعلق قائم رہنا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں مل کرکام کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔عمران خان پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں جماعتیں عام آدمی کے مسائل حل کرتیں تو آج یہ حال نہ ہوتا،تحریک انصاف کو ملاقات سے کوئی خوف نہیں۔

ہم نے دونوں جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑا ہے،ہمیں اس گٹھ جوڑسےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین