• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

پشاو ر(نمائندہ جنگ) محکمہ تعلیم ضلع پشاور نے پڑھائی و تدریس میں بہتری اور طلبہ کی توجہ صرف پڑھائی پر مرکوز رکھنے کے لئے سرکاری سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابند عائد کر دی اس سلسلے میں گائیڈ لائن جاری کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور محمد ادریس اعظم کے دستخطوں سے جاری کردہ ااعلامیہ کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں اساتذہ اور طلبہ موبائل فون استعمال نہیں کریں گے تاہم کسی مسئلے کی صورت میں گھروں یا والدین سے رابطے کے لئے پرنسپل کے دفتر یا سکول استقبالیہ میں فون استعمال کیا جاسکے گا۔
تازہ ترین